16 جولائی 2012 - 19:30

سپاہ قدس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی فوجی مشقوں اور میزائلوں کے اقتدارنے دشمنوں میں مایوسی پھیلادی ہے۔

ابنا: سپاہ قدس کے کمانڈرمیجر جنرل سلیمانی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی فوجی مشقوں اور میزائلوں کے اقتدارنے دشمنوں میں مایوسی پھیلادی ہے۔ جنرل سلمیانی نے مشہد مقدس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ مقدس جنگ کی خصوصیات ہم اس وقت اچھی طرح درک کررہے ہیں ہمارا مقابلہ صدام جیسے خون آشام کے ساتھ تھا جسے امریکہ جیسی خونخوار طاقت کی پشتپناہی حاصل تھی اور اس نے جنگ میں تمام انسانی، اخلاقی ، اسلامی اور بین الاقوامی اصولوں کو نظر انداز کررکھا تھا لیکن اس کے باوجود ہم نے جنگ کے دوران انسانی، اخلاقی ، اسلامی اور بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کی، صدام نے ہمارے شہریوں کے خلاف کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہم نے نہیں کئے، صدام نے ہمارے شہروں پر بمباری کی ، ہم نے عراقی شہروں پر بمباری نہیں کی۔ ہم نے دفاعی لڑائی لڑی اور انسانی اور اسلامی اصولوں کی پابندی کی وجہ سے اللہ تعالی نے ہماری مدد کی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اس جنگ میں تجربات حاصل کئے اور ہمیں معلوم تھا کہ ہمارے مد مقابل امریکہ ہے اور ہم نے اسی بنیاد پر اپنی دفاعی تیاری شروع کی اور آج خلیج فارس کے ہر نقطہ میں ہم امریکی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کرسکتے ہیں اور اسرائیل نے بھی اگر کوئی خطا کی تو اسے عبرتناک سبق سکھا سکتے ہیں۔ سلیمانی نے کہا کہ ہمارے میزائلوں نے دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو مایوسی میں تبدیل کردیا ہے۔

.......

/169